عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا افتتاح کر دیا

14  مارچ‬‮  2015

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں پولیس کے لیے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا افتتاح کر دیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے عوام کو پولیس سسٹم سے جلد انصاف ملے گا جبکہ تحریک انصاف کو مثالی ادارہ بنا دیا ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کی پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کریں گے جبکہ محکمے میں پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بڑھانے پر بھی صوبائی حکومت غور کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت سکولوں میں ایمرجنسی بٹن لگا دیا گیا ہے جسے کسی بھی فوری ضرورت کے وقت استعمال کیا جا سکے گا۔عمران خان نے بتایا کہ کسی بھی سکول میں اساتذہ اور طلباءکو کوئی بھی مسئلہ ہو تو بٹن دبانے پر پولیس موقع پر پہنچ جائے گی ۔

مزید پڑھئے: عمران خان احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں: حیدر عباس رضوی

چیئرمین تحریک انصاف نے صوبائی حکومت اور پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی پولیس سیاست سے پاک ہے جبکہ اس پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخواہ میں کیس سیاسی رہنماءکے خلاف کوئی سیاسی ایف آئی آر درج نہیں کروائی گئی جبکہ پولیس کو عوام کا اعتماد بھی حاصل ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پولیس کے کام میں مداخلت نہیں کرتی جبکہ مصالحتی جرگہ دیہی علاقوں میں شروع کیا گیا ہے جس سے عوامی مسائل میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں صوبوں میں پولیس سیاست کا شکار ہے جبکہ وہاں سیاسی نوعیت کے مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں ان سمیت تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے خلاف مقدمات بنائے گئے ہیں جبکہ سندھ میں پولیس کی ناکامی کے بعد رینجرز کو کراچی آنا پڑا اور شہر کو پرامن بنانے کے لیے پولیس کی بجائے رینجرز کاروائی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھئے: عمران خان کیخلاف 20 ارب روپے کے ہرجانے

یاد رہے اس سے قبل ستمبر 2013 ءمیں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے وفاقی حکومت مشترکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم متعارف کروانے کا وعدہ کیا تھا جس کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آپس میں منسلک کرنے کا کہا گیا تھا لیکن وفاقی حکومت کی بجائے خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم متعارف کروا کر وفاقی حکومت کو کارکردگی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…