کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز نائن زیرو سے رینجرز کے آپریشن کے دوران برآمد کیے گئے اسلحے کو فارنزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔فارنزک لیبارٹری میں معائنے کے بعد ماہرین اسلحے کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے۔
نائن زیرو سے آپریشن کے دوران مختلف ہتھیار برآمد ہوئے تھے جن کے حوالے سے ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ یہ اسلحہ نیٹو کے کنٹینرز سے چوری ہونے کا شبہ ہے، اس اسلحے کو فارنزک کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیاہے۔۔ماہرین اسلحے کا فارنزک معائنہ کرکے رپورٹ مرتب کریں گے۔ڈان نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماضی میں شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت کے واقعات میں ملنے والی گولیوں کے خولوں سے بھی اس اسلحے کی فارنزک رپورٹ کا موازنہ کیا جائے گا۔۔فرانزک معائنے کے لیے بھیجے گئے ہتھیاروں کی تعداد درجنوں میں بتائی جاتی ہے۔سب سے زیادہ ہتھیار پاپوش نگر پولیس اسٹیشن کے ذریعے معائنے کے لیے فارنزک لیبارٹری بھیجے گئے۔پاپوش نگر پولیس اسٹیشن کے ذریعے معائنے کے لیے بھیجے گئے ہتھیاروں کی تعداد 58 بتائی جاتی ہے۔بتا یا گیا ہے کہ نائن زیرو سے گرفتار افراد کا کرائم رجسٹریشن ریکارڈ بھی اکٹھا کیا جارہا ہے۔متعدد افراد کے حوالے معلومات اکھٹی کی جا ہی ہیں جبکہ 26افراد کی تصاویر اور فنگر پرنٹس حاصل کرلیے گئے ہیں۔
نائن زیرو سے برآمد اسلحہ فرانزک لیبارٹری ارسال
14
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں