اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہر شخص کی زندگی میں کسی نہ کسی چیز کی اہمیت ضرورہوتی ہے ، کسی چیز کی اہمیت کم اور کسی چیز کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے ، عالمی ادارے پیوکے سروے کے مطابق پاکستانی شہریوں کے نزدیک اُن کا مذہب سب سے اہم ہے اور وہ مذہب کے سلسلے میں سرفہرست رہے ۔ پیو ریسرچ سنٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستانیوں کیلئے مذہب سے زیادہ اہم ہے اور 98 فیصد پاکستانی مذہب کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں جبکہ چین میں مذہب کو سب سے زیادہ کم اہم سمجھا جاتا ہے، 63 فیصد چینیوں کی نظر میں مذہب کی کوئی اہمیت نہیں جبکہ چیک ری پبلک میں 43فیصد افراد مذہب کو بالکل غیر اہم سمجھتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سینیگال میں 97 فیصد، انڈونیشیا میں 94 فیصد، نائیجریا میں 90 فیصد،گھانا میں 89 فیصد، فلپائن میں 86 فیصد، مصر، اردن میں 82، 82 فیصد، ملائشیا میں 77 فیصد، برازیل میں 74 فیصد، ترکی میں 70 فیصد انتہائی اہم، ایک فیصد بالکل غیر اہم، جنوبی کوریا ، جنوبی افریقہ میں 69 فیصد،بولیویا میں 68 فیصدکے نزدیک مذہب سے ہم ہے ۔ امریکہ میں 54 فیصد افراد مذہب کو انتہائی اہم، 24 فیصد اہم، 11 فیصد کم اہم اور 9 فیصد بالکل غیر اہم سمجھتے ہیں۔ میکسیکو میں 45 فیصد، چلی میں 39 فیصد، ٹلی میں 30 فیصد انتہائی اہم، 10 فیصد بالکل غیراہم، اسرائیل میں 25 فیصد، کینیڈا میں 24 فیصد انتہائی اہم، 29 فیصد اہم اور 26 فیصد بالکل غیر اہم ،جرمنی میں 21 فیصد انتہائی اہم، 24 فیصد بالکل غیر اہم، آسٹریلیا میں 21 فیصد افراد مذہب کو انتہائی اہم،روس میں 18 فیصد انتہائی اہم، 11 فیصد بالکل غیر اہم، برطانیہ میں 17 فیصد انتہائی اہم، 21 فیصد اہم اور 40 فیصد بالکل غیر اہم،فرانس میں 13 فیصد انتہائی اہم، 38 فیصد بالکل غیر اہم اور آخرمیں جاپانی شہر ی اپنی زندگی میں 10فیصد مذہب کو اہمیت دیتے ہیں ۔