راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پابندی کے باوجود بسنت منائی جا ری ہے اور فائرنگ سمیت مختلف حادثات میں 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے باسیوں نے حکومتی پابندی کو ”تناویں“ ڈال کر آسمان میں اڑاتے رہے جبکہ ڈور پھرنے اور فائرنگ جیسے متعدد واقعات میں 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھئے: سنی لیون کی زندگی کے وہ پہلو جن سے اکثر لوگ لاعلم ہیں
شہریوں کی بڑی تعداد کی جانب سے پتنگ بازی کئے جانے اور حادثات کے باعث پولیس کو بھی ہوش آ ہی گیا جس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 90 سے زائد پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بسنت کی آمد کے موقع پر مختلف تقریبا کا اہتمام کیا جاتا ہے جن کے تحت میوزیکل کنسرٹ اور اس طرح کے دیگر پروگرام ہوتے ہیں لیکن پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے تاہم راولپنڈی کے باسی اس پابندی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے دن بھر پتنگ بازی کرتے رہے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔