لاہور(نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاون کی رپورٹ پر حکومت نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے سندھ حکومت کی ناک کے نیچے یہ سب ہو رہا ہے ،حکومت کو ایم کیو ایم پر پابندی لگانی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غریبوں اور جاگیر داروں کی حکومت ہے اس ملک میں غریبوں کو کوئی نہیں پو چھتا ملک میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومت چلی آرہی ہے پر عوام کی حکومت کب آئی گی؟ ۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کو سپورٹ کر تیں ہیں جس کی وجہ سے دونوں ہمیشہ ہی اقتدار میں رہتی ہیں ۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جس دستور میں غریبوں کا کوئی حصہ نہ ہو اس دستور کو نہیں مانتے اس ملک میں 500خاندانوں کو تبدیل کرکے تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاون کی رپورٹ پر حکومت نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے سندھ حکومت کی ناک کے نیچے یہ سب ہو رہا ہے۔جس تنظیم کے مرکز سے اسلحہ بر آمد ہو اس پر پابندی لگائی جائے ۔