اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کا براق ڈرون کا تجربہ کامیاب ‘ڈرون کے ذریعے لیزر گائیڈڈ میزائیل برق کا تجربہ بھی کامیاب رہا ‘ڈرون کے ٹیسٹ فائر کے موقع پر آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں تیار کردہ براق ڈرون طیارے کا کامیاب تجربہ کیا گیا جس کے ذریعے برق نامی لیزر گائیڈڈ میزائیل کا تجربہ بھی کامیاب رہا ڈرون کے ٹیسٹ فائر کے موقع پر آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ براق ڈرون اور برق میزائیل ہرقسم کے موسم میں استعمال کیلئے کارگر رہینگے