بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

صولت مرزا کی بیوی کی پریس کانفرنس

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (کے الیکٹرک) کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم صولت علی خان (صولت مرزا) کی اہلیہ نے کہا ہے کہ میرے شوہر صولت علی خان نے شاہد حامد کا قتل نہیں کیا ہے ۔

مزید پڑھئے: سنی لیون کی زندگی کے وہ پہلو جن سے اکثر لوگ لاعلم ہیں

اس حوالے سے شاہد حامد کی اہلیہ نے عدالت میں دو مختلف بیانات دیئے ہیں ،جس سے ان کے جھوٹ کا صاف اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔صولت علی خان کو پھانسی دینے کے لیے جو ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے ہیں اس کی کاپی بھی ہمیں فراہم نہیں کی جارہی ہے ،جس کی وجہ سے ڈیتھ وارنٹ پر عملدرآمد روکنے کے لیے عدالت میں حکم امتناع کی جو درخواست دائر کی گئی ہے اس کی سماعت نہیں ہوسکی ہے ۔

مزید پڑھئے: سرگودھا میں شوہر نے بیوی اور بھانجے کو قتل کرکے خودکشی کرلی

اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایک سازش کے تحت میرے شوہر کو پھانسی پر لٹکانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔اگر صولت علی خان کو پھانسی ہوئی تو پھر ہمارے گھر سے بھی کئی افراد پھانسی چڑھ جائیں گے جس کی ذمہ دار حکومت وقت ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صولت مرزا کے بھائی اور بہنیں بھی موجود تھیں ۔اس موقع پر ان کی اہلیہ اور اہل خانہ زارو قطار رو رہے تھے ۔بیگم صولت علی خان نے کہا کہ میرے شوہر ڈبل ایم اے ہیں اور میں خود پی ایچ ڈی کی ریسرچ اسکالر ہوں ۔17سال سے ہم انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں ۔

مزید پڑھئے: خوش مزاج خواتین کا د ل مضبوط ہوتاہے

آج پہلی مرتبہ انصاف کے حصول کے لیے میڈیا کے در پر آئے ہیں ۔ہمیں عدالتوں سے ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا ۔17سال سے میرے شوہر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں ۔سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل کے جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا ۔17برس ایک طویل عرصہ ہوتا ہے وہ عمر قید سے بھی زیادہ سزا کاٹ چکے ہیں ۔اب پاکستان کے قانون کے مطابق ایک مقدمے میں دو سزائیں بیک وقت نہیں ہوسکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان کا تعلق اگر کسی جماعت سے ہے ،ہم اردو بولنے والے ہیں اور اسی پاکستان کا حصہ ہیں تو ہمارا کیا قصور ہے ۔انصاف کا حصول آئین کے مطابق ہمارا بھی حق ہے ۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…