راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ذمہ دار ذرائع کے مطابق اعلیٰ قیادت نے کراچی کو دہشت گردی ، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سے پاک کرنے کے لئے رینجر ز اورسکیورٹی اداروںکو فری ہینڈ دےدیا ہے۔عسکری ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کا چھاپہ ابتدا ہے‘ رینجرز کو تمام جماعتوں کے عسکری ونگ ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ آئندہ چند دنوں میں رینجرز کی مزید کارروائیاں خارج ازامکان نہیں۔