نیو یارک(نیوز ڈیسک) ہر ڈیزائینر کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بنائے ہوئے برانڈ کی تعریف معروف شخصیات کریں اور اگر یہ تعریف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کی ہوتو یہ تو ا?پ کیلئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہونی ہی چاہیئے۔اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کی حالیہ نامزد ہونے والی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ایک تقریب کے دوران پاکستانی ڈیزائنر ماحین حسین کے بنے ہوئے ہینڈبیگ جس پر پاکستانی پرچم کے رنگ موجود تھے، کو اٹھایا ہوا تھا جو ڈیزائینر کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے۔اس موقع پر پاکستانی سفیر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو اپنی اسناد پیش کیں اور بان کی مون نے ان کے پرس پر اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ملیحہ لودھی کی جانب سے اس اہم موقع پر پاکستانی ڈیزائینر کے بنے ہوئے پرس کے ساتھ شرکت کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ پاکستانی فیشن کی حمایت کرتی ہیں اور اس بات کا ذکر انھوں نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں بھی کیا ہے۔ماحین حیسن نے اپنے برانڈ پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے توجہ دینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ملیحہ لودھی کا اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ’بان کی مون نے انکھوں کو بہاتے ہوئے پرس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا‘۔ماحین کے تیار کردہ رنگ برنگ ستاروں سے مزین کلچ دیگر اہم اور معروف شخصیات نے اہم مواقع پراستعمال کیا ہے۔اوسکر حاصل کرنے والی پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو 2013 میں ماحین کے تیار کردہ کلچ کو اٹھائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں