بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کو پرانی پرنٹنگ مشینوں سے کام میں مشکلات کا سامنا

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام اباد (نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن کو 50 سال پرانی پرنٹنگ مشینوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات سے پہلے مذکورہ مشینوں کی بہتری کیلیے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو سفارشات بھیجے گا۔ الیکشن کمیشن اس سے قبل بھی مشینوں کی بہتری کیلیے سفارش کر چکا ہے اور اب ان سفارشات پر عملدر امدکیلیے یاد دہانی لیٹر لکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پرنٹنگ کارپوریشن اف پاکستان کے پاس موجود مشینیں 1964میں نصب کی گئیں تھیں، ان پرانی مشینوں پر پرنٹنگ کا کام تاخیرکا شکار ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی کو یاد دہانی کرائی جائے گی کہ بلدیاتی انتخابات کیلیے صرف پنجاب میں30 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جانے ہیں ، مختلف رنگوں کے بیلٹ پیپرزکی موجودہ مشینوں سے چھپوائی کرانے سے مشکلات پیش اسکتی ہیں لہذا جدید پرنٹنگ سسٹم نصب کیا جائے اور سرکاری پرنٹنگ کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے تاکہ ایک دن میں کروڑوں بیلٹ پیپر کی چھپوائی ممکن ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…