پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

این اے 122کے نتائج آجائیں ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا ، عمران خان

datetime 10  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 122 کے نتائج کا فیصلہ آنے کے بعد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا ۔ سردار ایاز صادق کو اگر کوئی خوف نہیں تھا تو ایک سال حکم امتناعی کیوں لے رکھا تھا ۔ خیبر پختونخواہ میں ٹمبر مافیا کیخلاف جہاد کا اعلان کر دیا ہے ٹمبر مافیا کیخلاف بلاتفریق کارروائی کرینگے ۔ نگہبان فورس کو ہیلی کاپٹر فراہم کریں گے جس سے وہ جنگلات کی فضائی نگرانی کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز چکدرہ میں شجر کاری مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے میںٹمبر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لیے نگہبان فورس کا قیام عمل میں لارہے ہیں نگہبان فورس سے جنگلات کی حفاظت کے ساتھ مقامی افراد کو روزگار کا موقع بھی ملے گا ۔ جنگلات اور نرسریوں سے پانچ لاکھ افراد کو روزگار ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے نگہبان فورس کے نوجوانوں کو گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر بھی فراہم کرینگے جو صوبے بھر میں جنگلات کی فضائی نگرانی کرے گا ۔ عمران خان نے کہا کہ این اے 122 میں اگر دھاندلی نہیں ہوئی تو ایاز صادق نے ایک سال حکم امتناعی کیوں لے رکھا تھا تب ہی حکم امتناعی کیوں لیا ۔ نادرا سے ووٹوں کی تصدیق سے حقیقت سب کے سامنے آجائے گی رضا ربانی کے حوالے سے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اس معاملے پر پارٹی سے مشاورت سے پہلے بات نہیں کرسکتا ۔ پارٹی سے بات کروں گا جو سب کی رائے ہوگی وہی فیصلہ میرا بھی ہوگا ۔ عمران خان نے کہا کہ پی کے پی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار غیر ملکی شہزادے کو جرمانہ کرکے مثال قائم کی ہے آج تک کسی غیر ملکی کو پاکستان میںجرمانہ نہیں ہوا لیکن کے پی کے حکومت نے قطری شہزادے کو پچاس ہزار روپے کا جرمانہ کیا قطری شہزادے نے ڈی آئی خان سے غیر قانونی طور پر تین باز پکڑے تھے جس پر اسے جرمانہ کیا گیا عمران خان نے کہا کہ جرمانے کے پی کے اور پرانے کے پی کے میں فرق واضح ہوگیا ہے ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…