جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ڈیر ہ میں صو بائی وزیر کے گھر پر دستی بم حملہ

datetime 10  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان( نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی وزیرِ مال علی امین خان گنڈا پور کے گھر پرنامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔منگل کو ڈیرہ اسماعیل خان میں کینٹ تھانہ کے قریب پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر علی امین خان گنڈا پور کے گھر پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا، تاہم اس سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔علی امین خان گنڈا پور کا گھر تھانہ کینٹ، ہائی کورٹ، سیشن کورٹ اور ڈی پی او آفس کے قریب ترین ہونے کے باعث علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش کا آغاز کردیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل اکتوبر 2013 میں بھی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں سابق وزیر اعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور اپنے گھر کے باہر ایک خود کش کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔اس حملے کے کچھ ہی دیر بعد ظفر آباد کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں امن امان کی مخدوش صورتحال سے عوام میں خوف وہراس کی فضا قائم ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…