اسلام آباد(نیوزڈیسک) کے پی کے سے پیپلز پارٹی کی صوبائی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے ایک نجی ٹی کے پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے نئے منتخب ہونے سینیٹر محسن عزیز نے ووٹ دینے کےلئے انہیں چار کروڑ روپے کی آفر کی‘ نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ثبوت موجو دہیں‘ اگر محسن عزیز کسی عدالت میں مجھ پر ہرجانے کا دعویٰ کرنا چاہیں تو شوق سے کر لیں۔ نگہت اورکزئی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی وزیرخیبرپختونخواہضیاءاللہ آفریدی نے انہیں گندی گالیاں دیں جس پر وہ جلد ہی کے پی کے اسمبلی میں تحریک استحقاق لانے جا رہی ہیں۔ نگہت اورکزئی نے سینٹ الیکشن کے روز خیبرپختونخواہ اسمبلی میں تحریک انصاف اور حکومتی اتحادی جماعت اسلامی پر دھاندلی کا الزام لگاتھا۔ نگہت اورکزئی کاکہناتھاکہ گلوبٹوں کو اندر بٹھادیاگیاہے جس کے ذریعے دھاندلی کی جارہی ہے۔نگہت اورکزئی کاکہناتھاکہ جماعت اسلامی کا ایم پی اے تین ووٹ ڈلنے کے بعد چار بیلٹ باکس اٹھا کرلے گئے اور میڈیا پر پابندی عائدکرکے اسمبلی کے اندر سینٹ انتخابات کے قواعدوضوابط کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ نگہت اورکزئی کے احتجاج پر پی ٹی آئی اراکین کے ساتھ بھی تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔