اسلام آباد ( نیو ز ڈیسک)اسلام آبا د ہائی کورٹ پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر قتل کیس میں سزا پانے والے مجرم ممتاز قادری کی اپیل پر اپنا فیصلہ پیر کو سنائے گی۔راولپنڈی کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے اکتوبر، 2011 میں پنجاب پولیس ایلیٹ فورس کے سابق کمانڈو قادری کو سزائے موت سنائی تھی۔ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کاز لسٹ کے مطابق، جسٹس نورالحق قریشی اور شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ڈیوڑن بینچ کل اپنا فیصلہ سنائے گا۔بینچ نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور وکیل استغاثہ میاں عبدالرؤف اور قادری کے وکلاء4 کے دلائل مکمل ہونے پر 11 فروری کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں