بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اوربرفباری سے نظام زندگی مفلوج

datetime 8  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری (نیو ز ڈیسک)ملکی بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش کی مزید پیش گوئی کی گئی ہے۔ملک میں مختلف شہروں میں جاری بارش اور برفباری نے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے وہیں روز مرہ کی زندگی بھی مفلوج ہو کررہ گئی ہے۔ ملکی بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا جب کہ مری پارہ چناراور مالم جبہ میں 2 سے 3 انچ برفباری بھی ہوئی جبکہ مظفراباد اور گلیات میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث اہم سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کردی گئیں۔انتظامیہ نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مری اور دیگر تفریح مقامات پر گاڑیوں کے ٹائروں پر زنجیریں لگا کرائیں۔ دوسری جانب برفباری سے متاثرہ علاقوں کے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جب کہ مختلف شہروں میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواہ ،پنجاب اور سندھ کے بیشترپہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ گزشتہ روز بھی بیشترعلاقوں میں بارش موسلا دھار بارش کی ریکارڈ کی گئی۔ پارا چنار میں 67،پشاور میں43، جیکب اباد میں 25 کوئٹہ،مالم جبہ میں 10،ملتان اور بہاولپور میں7، بھکراورڈی جی خان میں 5 اورلاہور میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ ائندہ مزید 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…