اسلام آباد……جسٹس ریاض احمد خان نے چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس ناصرالملک نے جسٹس ریاض احمد خان سے چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کے عہدے کا حلف لیا۔حلف بردای کی تقریب اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت میں ہوئی ۔ تقریب میں سپریم کورٹ شرعی عدالت کے ججز ، وکلا اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔