وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے دعویدار اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دبئی پہنچ گئے اس بارے میں پی ٹی آئی کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان ودیگر 5 افراد کے ہمراہ منگل کی سہہ پہر اسلام آباد سے براستہ کراچی دبئی روانہ ہوئے۔ مقامی اخبار خبریں کے مطابق عمران خان پرائیویٹ کمپنی کا 11 نشستوں والا جہاز چیلنجز 604 رجسٹریشن نمبر AP-GAK کے ذریعے دبئی پہنچے ہیں۔ اخبار کے مطابق امریکی ساخت جہاز کو کپتان ناطق اڑا رہے تھے، جہاز نے اسلام آباد سے اڑان بھرنے کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر اترا جہاں جہاز نے فیول حاصل کیا، جس کے بعد جہاز نے دوبارہ اڑان بھری۔ اخبار کے مطابق عمران خان کا یہ دورہ سیاسی نوعیت کا ہے تاہم پی ٹی آئی کا کہناہے کہ وہ فنڈز اکٹھا کرنے کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے تھے ، غیرملکی سرمایہ کارپاکستان آنے سے گریزاں ہیں ۔