ڈیرہ بگٹی(نیوز ڈیسک )لوٹی میں شرپسندوں نے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں شرپسندوں نے 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی۔ گیس پائپ لائن کی تباہی سے بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ حملے کے بعد امدادی ٹیموں نے گیس کی فراہمی کے لئے آپریشن شروع کردیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شر پسندوں نے جیکب آباد میں بجلی کے دو ٹاورز کو بارودی مواد کے ذریعے اڑا دیا تھا۔