اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی حصوں پر موجود ہے،کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان کے پہاڑی علاقے سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات نے 25نومبر سے یکم دسمبر تک ملک بھر کے موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان کے پہاڑی علاقے سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے، بروز جمعہ ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ہفتہ کے روز ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اتوار کے دن ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق بروز سوموار ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند رہنے کا امکان ہے۔جبکہ بروز منگل کو ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔