ہفتہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

اسلام آباد میںمولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ سیل، بیٹا گرفتار

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ کو سیل اور وہاں موجود ان کے بیٹے اسجد محمود کو گرفتار کر لیا گیا۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے گھر کے مالک امان اللہ کی گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی۔سی ڈی اے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ امان اللہ غیر ملکی شہری ہیں۔سی ڈی اے کے حکم نامے میں کہا گیا کہ امان اللہ کا پاکستان کا شناختی کارڈ منسوخ ہو چکا ہے، انہیں 26 نومبر کو سی ڈی اے میں طلبی کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔سی ڈی اے کے حکم نامے کے مطابق امان اللہ کے پیش نہ ہونے پر گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کی جا رہی ہے۔سی ڈی اے کے 4 صفحات پر جاری ہونے والے آرڈر میں کہا گیا کہ سیکٹر جی سکس فور، اسٹریٹ نمبر 83، مکان نمبر 7 کی ملکیت کی تبدیلی فوری منسوخ کر دی گئی ہے، 1200 مربع گز کا گھر امان اللہ کے نام منتقل کیا گیا تھا۔سی ڈی اے کے مطابق سرکاری اداروں کی رپورٹس میں امان اللہ کو غیر ملکی شہری قرار دیا گیا، اسپیشل برانچ کی 22 نومبر 2026 کی رپورٹ کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کی گئیں، امان اللہ کا شناختی کارڈ والدین کے شناختی کارڈز کی بنیاد پر جاری ہوا تھا، امان اللہ کے والد محمد یونس کے نام پر 2 شناختی کارڈ موجود تھے۔

سی ڈی اے کے آرڈر میں کہا گیا کہ خاندانی ریکارڈ میں تضاد پر نادرا نے امان اللہ کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا تھا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے 25 نومبر کو سی ڈی اے کو معاملے سے آگاہ کیا، سی ڈی اے نے 25 نومبر کو امان اللہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے کے سامنے پیش ہو کر وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی۔سی ڈی اے کے مطابق امان اللہ ذاتی طور پر نوٹس وصول کرنے کیلئے دستیاب نہ ہوئے، شوکاز نوٹس مکان کے احاطے میں چسپاں کر کے کارروائی سے آگاہ کیا گیا، سی ڈی اے نے دستیاب سرکاری ریکارڈ اور نادرا کی تصدیقی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ غیر ملکی شہری پیشگی تحریری اجازت کے بغیر پاکستان میں زمین یا جائیداد حاصل نہیں کر سکتا۔ دریں اثناء جے یو آئی نے بھی تصدیق کی کہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلم غوری کے مطابق انتظامیہ نے اہل خانہ کوگھر سے نکال کر اسے سیل کردیا ہے جس کے بعداہل خانہ روانہ ہوئے۔انہوںنے کہاکہ ظلم و جبر میں میاں شہباز شریف حکومت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،کارکن اشتعال میں نہ آئیں ،صبر وتحمل سے جبر کا مقابلہ کرینگے۔انہوںنے کہاکہ کارکن پارٹی قیادت کی ہدایات کا انتظار کریں۔

اسلم غوری نے کہاکہ پولیس نے ممبران پارلیمنٹ کی توہین کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ خواتین ممبر کو پولیس اہلکاروں نے زدوکوب کیا ہے،مولانا فضل الرحمان کے داماد افاق جان کو بھی پولیس نے زدوکوب کیا۔ ترجمان نے کہاکہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کا گھیراؤ، خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنا حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ اسلم غوری نے کہاکہ جے یو آئی نے غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے احترام میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں احتجاج مؤخر کیا مگر حکومت نے اس تحمل کا جواب اشتعال انگیزی سے دیا۔ اسلم غوری نے کہاکہ ہم امن چاہتے ہیں، حکومت تصادم پر کیوں تْلی ہوئی ہے؟ حکمران کس کے اشارے پر حالات خراب کر رہے ہیں؟انہوںنے کہاکہ حکومت فوری طور پر رہائش گاہ کا گھیراؤ ختم کرے اور خواتین و بچوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے۔ بصورتِ دیگر تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔انہوںنے کہاکہ ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا ہی ظلم کریں جتنا کل خود برداشت کر سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…