اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ اسلام آباد میں نئی جیل تیارکرلی گئی ہے،
اڈیالہ جیل میں موجود قیدیوں کو یہاں لائیں گے۔محسن نقوی نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ بہارہ کہو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مرکزی سڑک پر 108کنال زمین واگزار کرانیکی ہدایت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ سرکار کی 108کنال زمین واگزار کرائیں گے، واگزار زمین پر 3میوزیم بنائیں گے جن میں آرمی میوزیم بھی شامل ہے۔ اسلام آبادکے پرانے سیکٹرز جی 6، جی 7، جی 9اور جی 10کی تعمیر نوکریں گے، شہر میں تجاوزات کا خاتمہ بلا تفریق کریں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں بجلی کی ترسیل کا نظام مکمل طور پرانڈرگرائونڈ کرنے جارہے ہیں، لیسکو کے ساتھ مل کر بجلی کے کھمبے ختم کریں گے۔کشمیر چوک انڈر پاس کو جلد مکمل کرکے ٹریفک کے لیے کھول دیں گے۔



















































