پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار

datetime 28  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا،

رجسٹرار آفس کا موقف ہے کہ اس نوعیت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت میں دائر ہوسکتی ہیں۔ستائیسویں ترمیم جسٹس (ر)شبر رضا رضوی کی جانب سے چیلنج کی گئی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین پاکستان قانون ساز اسمبلی نے تشکیل دیا تھا اور قانون ساز اسمبلی نے 1973 کے آئین میں سپریم کورٹ کو اعلی ترین عدالت قرار دیا تھاجبکہ موجودہ اسمبلی کسی صورت دستور ساز اسمبلی نہیں ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، اسلامی ریاست میں کسی کو تاحیات استثنی نہیں دیا جا سکتا، جبکہ عدلیہ کی آزادی کا براہ راست تعلق ججز کی تعیناتی سے ہے۔ ستائیسویں ترمیم میں دراصل آئین کو پامال کیا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ ستائیسویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دے اور آرٹیکل 248 کے تحت دیا گیا تاحیات استثنی بھی کالعدم قرار دیا جائے۔سپریم کورٹ اس سے قبل بھی ستائیسویں ترمیم کے خلاف ایک درخواست وصول کرنے سے انکار کر چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…