ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ

datetime 23  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) دفتر خارجہ نے بحیرۂ احمر میں حوثی گروپ کی جانب سے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے اور دھمکیاں دینے کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات عالمی تجارت،

علاقائی امن اور بحری سلامتی کے لیے خطرناک ہیں۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان بحری جہازوں پر حملوں اور تجارتی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے وابستہ تجارتی جہازوں کو دھمکیاں دینا ناقابل قبول ہے، جبکہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو شامل کرنے کی کوششیں بھی باعث تشویش ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ اگر کسی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز کے خلاف جارحانہ کارروائی کی گئی تو اسے قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے بحری اثاثوں اور سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، جیسا کہ بین الاقوامی قوانین میں بھی اس کی اجازت موجود ہے۔طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کا مؤقف ہے کہ موجودہ بحران کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، اسی لیے ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت کی کوششوں کی حمایت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ایران کے وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کیں، جن میں خطے کی صورتحال اور امن کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں نائب وزیراعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں میں بھی مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی ضرورت پر زور دیا۔افغانستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے محفوظ ٹھکانے اب بھی افغانستان میں موجود ہیں، جو علاقائی سلامتی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان اٹھا چکا ہے، اس لیے عالمی برادری افغان طالبان پر زور دے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی ختم کریں اور اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

یورپی یونین کی جی ایس پی پلس رپورٹ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ حتمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان 27 بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے اور جی ایس پی پلس کا درجہ ملکی معیشت کے لیے مثبت ثابت ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار ہے اور پاکستان مستقبل میں بھی اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل کرتا رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…