جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

عدم اعتماد صرف میں لا سکتا ہوں اور کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں: صدر مملکت

datetime 18  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد سے موصول اطلاعات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے حالیہ ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع نے نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کو بتایا کہ ملاقات کے دوران صدر نے واضح کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک لانے کی صلاحیت اور حکمت عملی وہ خود رکھتے ہیں اور اسے کامیاب بنانے کا طریقہ بھی جانتے ہیں۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی کہ وہ وزارتوں اور اختیارات کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں کیونکہ جماعت کا اصل مقصد ملک کی بہتری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ بھی پارٹی کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا حصہ تھا۔ ذرائع کے مطابق صدر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ قید کے زمانے میں بھی انہوں نے کبھی ہڑتال کی اپیل نہیں کی اور ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پنجاب میں پارٹی کے اندرونی اختلافات اور کمزوریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گروپ بندی ختم کر کے تنظیم کو مضبوط کرنا ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کارکنوں کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے حلقے نواب شاہ سے عوامی خدمت کی بنیاد پر کامیاب ہوتے ہیں، اس لیے تمام رہنماؤں کو عوام سے رابطہ مضبوط بنانا چاہیے کیونکہ عوامی حمایت کے بغیر سیاست بے معنی ہے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ذوالفقار علی بھٹو ملک کو ایٹمی طاقت نہ بناتے تو آج حالات کہیں زیادہ خراب ہوتے۔ صدر کے مطابق صوبہ سندھ میں ہزاروں نہروں کی پختگی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت متعدد پلوں کی تعمیر ترقیاتی اقدامات کی مثالیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…