اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی نے بڑے احتجاج کی تیاریاں شروع کردیں، سہیل آفریدی کیلئے خصوصی کنٹینر تیار

datetime 10  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی نے بڑے احتجاج کی تیاریاں شروع کر دیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے لیے خصوصی کنٹینر بھی تیار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق40فٹ طویل کنٹینر میں واش روم اور بیٹھنے کیلئے باقاعدہ سیٹنگ ایریا بنایا گیا ہے جبکہ کنٹینر پر نمایاں طور پر آزادی یا موت درج کیا گیا ہے، کنٹینر کو ممکنہ احتجاج کے دوران مرکزی اسٹیج کے طور پر استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج سے متعلق حکمت عملی پر وزیراعلی سہیل آفریدی کی چند اہم پارٹی رہنمائوں کیساتھ ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں جن میں احتجاج کے مقام، وقت اور لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے احتجاج کے حتمی اعلان اور تاریخ سے متعلق مشاورت جاری ہے جبکہ پارٹی کارکنان کو بھی ممکنہ احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔دوسری جانب وزیراعلی سہیل آفریدی کے احتجاج کے لیے تیار ہونے والا کنٹینر کا معائنہ کرنے کی بھی ویڈیو سامنے آئی ہے۔رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے بھی کہا ہے کہ پشاور میں ہمارا کنٹینر جس پر لکھا ہے آزادی یا موت تیار ہے ،اس پر ہم کسی بھی وقت بیٹھ سکتے ہیں، ڈارئیونگ سیٹ پر سہیل آفریدی بیٹھیں گے۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان نے کہا ہے آئندہ کوئی ایسا حکم نہیں دیں گے کہ اسلام آباد کی طرف چڑھ دوڑیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی کنٹینر کی تیاری یا اس کا رخ اسلام آباد کرنے کے حوالے سے خبریں درست نہیں،

بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اختیار دیا ہے وہ جو فیصلہ کریں، اگر کوئی مذاکرات یا مزاحمت کا راستہ اپنانا ہے وہ بھی اپوزیشن قائدین کی صوابدید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…