اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اکستان نے وینزویلا میں جاری حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ وہاں کے عوام کی بھلائی اور سلامتی کو نہایت اہم سمجھتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان وینزویلا کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ بیان میں زور دیا گیا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ بحران کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی تنازعے کا حل اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے نکالا جانا چاہیے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نہ صرف وینزویلا میں ہونے والی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے بلکہ وہاں مقیم پاکستانی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے بھی ضروری اقدامات کر رہا ہے۔














































