ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

2027 میں صدی کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا، امریکی ادارہ ناسا کی تصدیق

datetime 10  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)امریکی خلائی ادارے ناسا نے تصدیق کی ہے کہ اگست 2027 میں صدی میں ایک بار ہونے والا نایاب اور طویل ترین سورج گرہن ہوگا۔ یہ غیر معمولی فلکیاتی نظارہ 2 اگست 2027 کو بروز پیر شام 10 بج کر 6 منٹ پر یونیورسل ٹائم کے مطابق شروع ہوگا۔

ناسا کے مطابق اس سورج گرہن کے دوران چاند کا سایہ شمالی افریقہ، یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا نظارہ پیش کرے گا، مکمل اندھیرا مراکش، الجزائر، تیونس، اسپین، سعودی عرب، یمن، صومالیہ کے علاوہ بحرِ ہند اور بحرِ اوقیانوس کے علاقوں میں واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔ناسا کے مطابق2027 کا سورج گرہن 6 منٹ 23 سیکنڈ تک جاری رہے گا، جو اسے 1991 اور 2009 کے طویل ترین گرہنوں کے بعد ایک تاریخی واقعہ بناتا ہے، ماہرینِ فلکیات نے اسے صدی کا گرہن قرار دیا ہے۔سورج، چاند اور زمین کے ایک سیدھ میں آجانے سے سورج کی روشنی کچھ دیر کے لیے مکمل طور پر چاند کے پیچھے چھپ جاتی ہے، جس کے نتیجے میں سورج ایک چمکتے ہوئے ہیرے کی انگوٹی (Diamond Ring) کی شکل اختیار کرلیتا ہے، اس دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی بھی واقع ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…