اسلام آباد (این این آئی)حکومت خیبرپختونخوا نے 12 نومبر کو امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور سابق وزرائے اعلیٰ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 12 نومبر کو امن جرگہ بلایا جائے گا۔امن جرگہ صوبائی اسمبلی میں صبح 11 بجے منعقد ہوگا، جرگہ میں سیاسی جماعتوں کے سربراہان، صدور اور جنرل سیکریٹریز کو مدعو کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا کے سابق وزرائے اعلیٰ کو بھی امن جرگہ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ امن جرگہ میں سول سوسائٹی کے نمائندگان اور بار ایسوسی ایشن کے اکابرین بھی شرکت کریں گے۔















































