بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ہم جیلوں میں بیٹھے ، آپ اختلافات پیدا کررہے ہیں،عمران خان کا پارٹی رہنماؤں کو پیغام

datetime 15  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور اجلاس کو لے کر پارٹی میں اختلاف جان بوجھ کر پیدا کیا جارہا ہے، ذاتی اختلافات ختم کریں اور سارا فوکس تحریک پر رکھیں۔یہ بات علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد دیگر دو بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے دو پیغامات دئیے اور کہا ہے ان کے ساتھ اور بشریٰ بی بی کے ساتھ ظلم ہورہا ہے ،میرے ٹی وی اور اخبارات بند کیے ہوئے ہیں، سپرنٹںڈنٹ جیل اور کرنل صاحب نے انسانی حقوق ختم کیے ہوئے ہیں ،میرے ساتھ ہوئے سلوک کا حساب ہونا چاہیے، یہ سب ایک شخص کے کہنے پر کیا جارہا ہے۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ لاہور اجلاس کو لے کر پارٹی میں اختلاف جان بوجھ کر پیدا کیا جارہا ہے، ذاتی اختلافات ختم کریں اور سارا فوکس تحریک پر رکھیں، تین سو پارلیمینٹیرینز لاہور مل کے جانے پر خوشی ہوئی، جو اختلاف پیدا کرے گا پارٹی میں اس کو میں خود دیکھ لوں گا، ہم جیلوں میں بیٹھے ہیں آپ اختلافات پیدا کررہے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ ہم یہاں دو سال سے جیل آرہے ہیں، ہماری فیملی پارٹی کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری فیملی چاہتی ہے بانی کے پیغامات پر عمل درآمد ہو، ہمیں اب راستہ بنانا ہے بانی کی رہائی کا سپرنٹنڈنٹ جیل بانی کے ساتھ غیر انسانی سلوک ختم کریں۔علیمہ خان نے کہاکہ بانی کا مطلب یہ ہے کہ پارلیمینٹیرینز کو فیصلہ کرنا ہے سیاست میں رہنا ہے کہ نہیں، مذاکرات کس بات پر کرنے ہیں بانی کے کیسز سنیں بات ختم ہوجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…