ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی جامعات کس نمبر پر؟ رینکنگ جاری

datetime 30  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دنیا کی بہترین جامعات کی درجہ بند کرنے والے ادارے کیو ایس کی 2026 کی درجہ بندی جاری کردی گئی ہے، جس میں پاکستان کی کوئی یونیورسٹی سرفہرست 350 یونیورسٹیوں میں جگہ نہیں نہیں سکیں۔کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 کے مطابق اس درجہ بندی میں دنیا کی سرفہرست 1500 جامعات کو شامل کیا گیا ہے، جو دنیا بھر کے 100 مختلف مقامات پر قائم ہیں۔اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 500 جامعات کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، جن میں ملائیشیا کی سن وے یونیورسٹی کی درجہ بندی میں 120 سے زائد درجہ بہتری آئی ہے، جو سب سے بہتری کارکردگی ہے۔

کیو ایس رینکنگ کے مطابق درجہ بندی 2026 میں پاکستان کی 18 جامعات کو عالمی سطح کے 1500 اعلیٰ اداروں میں شامل کیا گیا تاہم پاکستان کی ایک بھی جامعہ دنیا کی 350 بہترین جامعات میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔پاکستان کی سب سے بہترین کارکردگی دکھانے والی جامعات میں وفاقی دارالحکومت میں قائم قائد اعظم یونیورسٹی ہے جو 354 اور نسٹ 371 نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔جامعہ کراچی 1001 جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ سندھ کی کوئی اور جامعہ 1500 جامعات میں بھی جگہ نہیں بناسکی۔

اسی طرح پنجاب یونیورسٹی 542، لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنس 555 نمبر پر، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد 654 ویں نمبر میں شامل ہے، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد 664، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائڈ سائنز 721 نمبر پرہے۔پاکستان کی دیگر جامعات میں یو ای ٹی لاہور 801، پشاور یونیورسٹی 901 اور لاہور یونیورسٹی کا 951 نمبر ہے، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی 1201 نمبر اور اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور 1401 درجہ پر رہی۔دنیا کی 10 بہترین جامعات میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی امریکا پہلے نمبر پر، امپیریل کالج لندن برطانیہ دوسرے، اسٹین فورڈ یونیورسٹی امریکا تیسرے، یونیورسٹی آف آکسفورڈ برطانیہ چوتھے، ہارورڈ یونیورسٹی امریکا پانچویں اور کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ چھٹے نمبر پر دنیا کی بہترین یونیورسٹی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…