ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکہ میں پذیرائی’ بھارت کا گھبراہٹ پر مبنی ردعمل’ساکھ بچانے کی کوشش

datetime 19  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکہ میں موجودگی اور صدر ٹرمپ سے ملاقات پر بھارت سخت پریشانی کے عالم میں مبتلا ہوگیا۔بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بیان دراصل عالمی سطح پر بھارتی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش ثابت ہوئی ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں آپریشن سندور کے دوران ‘نپی تلی’ اور ‘غیر اشتعال انگیز’ کارروائی کے دعوے کیے گئے۔

آپریشن سندور کی ناکامی نے بھارتی دعووں کو جھوٹ ثابت کیا، جس بات کی تصدیق عالمی برادری کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔عالمی برادری اس حقیقت سے واقف ہے کہ بھارت نے جارحیت کا آغاز کیا، جبکہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق دفاعی کارروائی کی۔بھارت کی جانب سے پاکستانی افواج کو نقصان پہنچانے کے دعوے بھی حقائق کے منافی ہیں، عالمی ذرائع نے پاک فضائیہ کی برتری کو تسلیم کیا۔

پاک فضائیہ نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور دنیا نے دیکھا کہ بھارت کو فضائی محاذ پر منہ کی کھانا پڑی۔مودی سرکار کی امن کی باتیں بھی محض دکھاوا ثابت ہوئیں، حقیقت میں بھارت ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحانہ پالیسیوں کے لیے بدنام ہے۔بھارتی وزارتِ خارجہ کا حالیہ بیان پاکستان اور امریکہ کے بہتر تعلقات کو سبوتاڑ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔مودی سرکار کی عالمی سطح پر اپنی ساکھ بچانے کی ہر تدبیر ناکامی سے دوچار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…