بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

ٹرمپ کا ظہرانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات طے پاگئی

datetime 18  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، جو ان دنوں سرکاری دورے پر امریکہ میں موجود ہیں، کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات آج وائٹ ہاؤس میں طے پا گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جو دوپہر ایک بجے کیبنٹ روم میں منعقد ہوگا۔

اس اہم ملاقات کے دوران دونوں رہنما باہمی تعلقات، خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال، اور ایران-اسرائیل کشیدگی جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات کو خفیہ رکھا گیا ہے اور میڈیا کو رسائی کی اجازت نہیں دی گئی، تاہم ظہرانے کے بعد دونوں رہنما ممکنہ طور پر صحافیوں سے گفتگو کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر دفاع ہینکر سمیت کئی اعلیٰ حکام کی اس تقریب میں شرکت متوقع ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے ساتھ علیحدہ ملاقاتیں بھی طے ہیں، جو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار دی جا رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، واشنگٹن ڈی سی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھی آرمی چیف کا بھرپور استقبال کیا۔ اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کے دوران جنرل عاصم منیر نے ان کے وطن کے لیے جذبے اور خدمات کو سراہا، اور ترسیلات زر، سرمایہ کاری و دیگر شعبوں میں ان کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔

آرمی چیف نے گفتگو میں سمندر پار پاکستانیوں کے پاکستان کے سفیر کے طور پر ادا کیے گئے کردار کو سراہتے ہوئے ان کے تجربات اور تجاویز کو سننے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ اجلاس کا اختتام ایک مضبوط، خوشحال اور محفوظ پاکستان کے لیے مشترکہ عزم کی تجدید کے ساتھ ہوا۔



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…