لاہور( این این آئی)بھارت نے آبی دہشتگردی شروع کرتے ہوئے دریائے چناب اور جہلم کا پانی روک لیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے جہلم کا 5 ہزار کیوسک اور دریائے چناب کا 7 ہزار کیوسک پانی روک لیا گیا ہے۔
دریائے جہلم میں بدھ کے روز پانی کا بہا ئو49 ہزار کیوسک تھا جو گزشتہ روز44 ہزار کیو سک جبکہ چناب میں پانی کا بہا ئو29 ہزار کیوسک تھا جوگزشتہ روز 22 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔بھارت نے دریائے چناب پر بگلیہار ون اور ٹو پر دو پن بجلی منصوبے تعمیر کر رکھے ہیں، دریائے جہلم پر غیر قانونی کشن گنگا اور وولر بیراج بنا رکھے ہیں۔