بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اکلوتا بیٹا ایک کروڑ روپے لیکر رفوچکر ہو گیا؛ سعودیہ سے آئے والد نے مقدمہ درج کرادیا

datetime 23  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کی حدود میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک باپ نے اپنے اکلوتے بیٹے کے پراسرار طور پر لاپتا ہونے پر پولیس سے رجوع کیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یا تو نوجوان اغوا ہوچکا ہے، یا پھر وہ خود والد کو دھوکا دے کر ایک کروڑ روپے لے کر فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جاوید اقبال نامی شخص جو گزشتہ 45 برس سے سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہے، حال ہی میں 4 فروری 2025 کو پاکستان واپس آیا۔

جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ان کا ایک ہی بیٹا، عبداللہ خان سلفی، ان کے پاکستان آنے سے چند دن قبل گھر سے لاپتا ہو گیا اور ساتھ ہی وہ خطیر رقم بھی لے گیا۔درخواست گزار جاوید اقبال نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے آسٹریلیا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ اس مقصد کے لیے تقریباً ایک کروڑ روپے درکار ہوں گے۔ والد نے اپنے بیٹے کی تعلیم کے لیے اپنی ساری جمع پونجی اور قرض لے کر یہ رقم پاکستان منتقل کی۔

جاوید اقبال کے مطابق انہیں اندازہ تک نہیں تھا کہ ان کا بیٹا ان سے دھوکا کرے گا۔ جب انہوں نے اپنے بیٹے کو بتایا کہ وہ پاکستان واپس آ رہے ہیں تو وہ اچانک روپوش ہو گیا۔ باپ نے بیٹے کو ہر ممکن جگہ تلاش کیا مگر اس کا کچھ پتا نہ چل سکا۔ اب یہ سوال کھڑا ہو گیا ہے کہ آیا عبداللہ واقعی اغوا ہو چکا ہے یا جان بوجھ کر روپوش ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابتدائی طور پر اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ عبداللہ کی بازیابی یا سراغ لگنے کے بعد ہی اصل کہانی واضح ہو سکے گی کہ معاملہ دھوکہ دہی کا ہے یا واقعی اغوا کا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…