اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر حصوں میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے، اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے سڑک پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔لنڈی کوتل اور بالائی علاقوں کاغان ویلی میں بھی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی۔خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں سیلابی ریلے نے موٹر بہہ گئی، بارش سے موسم خوشگوار گرمی کی شدت میں کمی ہوئی، تاہم مختلف مقامات پر بارش و سیلاب سے روڈ بلاک ٹریفک روانگی متاثر ہوئی۔اسی طرح ملک کے بالائی علاقے کاغان ویلی میں بھی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی، جس کے بعد بالائی علاقوں موسم سرد ہوگیا۔ادھر کوہاٹ، مردان سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔
دریں اثنا، وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کے بعد ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ افسران فیلڈ میں موجود رہے۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے نشیبی علاقوں کے دورے کیے، سی ڈی اے اور ایم سی آئی ٹیمز بھی اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ تھیںرپورٹ کے مطابق لنڈی کوتل میں شدید بارش کے زیر اثر سیلابی صورتحال ہے ، گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔