منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

کنٹینر مسافر کوچ پر گر گیا، 10 افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

datetime 15  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی)کرک شہر کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں ماں بیٹی سمیت 10 مسافر لقمہ اجل بن گئے جبکہ 8 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ بدھ کے روز کرک کی حدود میں انڈس ہائی وے پر لکی غنڈکی کے قریب پیش آیا جہاں شمالی وزیرستان کے ضلعی صدر میران شاہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ نمبر TE 548 مخالف سمت سے آنے والی منی کنٹینر نمبر 6303 سے ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ کوچ کا اگلا حصہ منی کنٹینر کے نیچے آگیا جس کے نتیجے میں کئی مسافر جاں بحق اور زخمی ہوکر پھنس گئے اور علاقہ قیامت صغری کا منظر پیش کرنے لگا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار اور مقامی افراد جائے وقوعہ پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں ۔ پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے بھاری مشینری پہنچادی گئی۔

ریسکیو کی میڈیکل ٹیموں نے جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک پہنچادیا۔ ابتدائی اطلاعات اور ذرائع کے مطابق حادثہ میں جان بحق ہونے والوں میں ماں اور بیٹی سمیت 10 افراد موقع پر جاں بحق اور 8 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122کے مقامی سربراہ عاطف سردار کے مطابق چھ افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن میں کوچ ڈرائیور نیک ولی، نسیم اللہ، پیر محمد ، بصیر اللہ اور مستی خان شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ تین شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…