لاہور ( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 24واں اجلاس میں طویل ترین ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ کابینہ نے پنجاب میں سپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی۔ طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں جنسی جرائم کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایئر اسٹرپ کی تعمیر کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پنجاب کی ایئر لائن سروس کے آغاز کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ٹریفک چالان اور جرمانے کی وصولی یقینی بنانے کا حکم دیا اورٹریفک چالان اورجرمانے کی عدم ادائیگی پر زیروٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے لیگل ریفامز کے لئے پلان طلب لیا ہے۔ کابینہ نے نئے ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ حکومت آتے ہی سفارشوں کی لائن لگ گئی لیکن کسی بھی سفارش پر عمل نہیں کیا۔لا آفیسرز کی 100فیصد میرٹ پر تعیناتی ہونی چاہیے، بھرتی پر انگلی نہیں اٹھنی چاہیے۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ زیادتی کے واقعات کا سن کر سرشرم سے جھک جاتا ہے۔ پنک سالٹ پاکستان کا ہے صرف پیکجنگ کرکے فائدہ دوسرے ممالک اٹھارہے ہیں۔اللہ تعالی کا شکر ہے کہ شہریوں نے نگہبان رمضان پر نہایت مثبت رسپانس دیا ہے۔ 25لاکھ 64ہزار گھرانوں کو نگہبان رمضان2025 کے چیک مل چکے ہیں۔ خوشی ہوئی کہ وفاق اور دیگر صوبوں نے پنجاب کے رمضان پیکج کو فالو کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ جلد 1.5 ملین گھرانوں کو راشن کارڈ دینے جارہے ہیں۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے،جواب دیں گے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے عیدالفطر پراشیائے خوردنوش کے نرخ پر کنٹرول رکھنے کی کڑی ہدایت کی اور کہا کہ پہلی بار رمضان میں قیمتیں کنٹرول میں رہیں، لائنز نہیں لگی اوردھکم پیل نہیں ہوئی۔ 15سال میں سب سے سستا رمضان بازار لگانے پر سلمی بٹ اورپوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔ اجلاس میں طلبہ کے لئے گریڈ نگ سسٹم کے لئے ورلڈ بینک سے معاہدہ سائن کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھا دیئے۔ ناجائزہ اسلحہ کے تدارک کے لئے پنجاب آرمز آرڈیننس کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا مزید سخت کر دی گئی۔ پیدائش اور ڈیٹھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی فیس ایک سال کے لئے معاف کر دی گئی۔ اجلاس میں نادار اور مستحق افراد کو مفت قانونی امداد یقینی بنانے کے لئے پنجاب لیگل ایڈ رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب میں چاول کی دو فصلیں کاشت کرنے کی پابندی کی تجویز کو مسترد کر دیا۔
کابینہ نے 664 بصارت سے محروم افراد (VIPs) کو ڈیلی ویجز پر ایڈجسٹ کرنے اور بصارت سے محروم افراد (VIPs) کی مزید سماجی شمولیت کے لئے تجاویز کی منظوری دے دی۔ پنجاب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں 3904 آسامیوں کے قیام کی منظوری دی گئی۔ شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال، رحیم یار خان کے نئے کارڈیک سینٹر کے لئے ایڈہاک/کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیوں کی اجازت کی منظوری دی گئی۔ پنجاب لائف انشورنس کمپنی (PLIC) میں کلیدی عہدوں پر بھرتی کے لئے سلیکشن کمیٹی کی منظوری دی گئی۔ محکمہ خزانہ کے سپیشلائزڈ یونٹ میں خالی آسامیوں پر نئی بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ایجوکیشن، چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور کے لئے 32 نئی آسامیوں کے قیام کی منظوری دی گئی۔
فسادات سے نمٹنے کے لئے 2ہزار نفری پر مشتمل رائٹ مینجمنٹ (Riot Management) پولیس، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام اورپنجاب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے وسائل کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹرانسفر پالیسی 2024، محکمہ داخلہ کی طرف سے انعامی رقم کے تعین کی منظوری دی گئی۔ سالٹ رینج پنجاب میں سمال انڈسٹری سٹیٹ/منرل پراسیسنگ یونٹ کے قیام کی منظوری دی گئی۔ چنیوٹ میں آئرن اوور ریزرو کی کان کنی اور پراسیسنگ کے لیے اسٹریٹجک اراضی کے حصول کی منظوری دی گئی۔ دہلی گیٹ سے اکبری گیٹ تک مصالحہ مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے میں کی تزئین و آرائش کے منصوبے کو ADP 2024-25 میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ کسانوں کی حوصلہ افزائی اور کپاس کی ابتدائی کاشت کے فروغ کے لئے کاٹن ریوایول پلان کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے اسٹریٹجک مینجمنٹ یونٹ کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع، فیملی ویلفیئر سینٹرز اور کمیونٹی بیسڈ فیملی پلاننگ ورکرز کے اے ڈی پی ملازمین کا کنٹریکٹ کے تسلسل اور پنجاب تھیلیسیمیا اور دیگر جینیاتی امراض کی روک تھام و تحقیقاتی ادارے میں ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دے دی۔
مختلف محکموں کو ٹیسٹنگ سروسزکے لئے پبلک سیکٹر ٹیسٹنگ تنظیموں کی انرولمنٹ کی منظوری دی گئی۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے دائرہ کار کو پنجاب بھر تک وسعت دینے، فیصل آباد شہر کے مشرقی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (33 MGD) کے پہلے مرحلے کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) سے جنوبی پنجاب میں چائلڈ ہیلتھ کیئر کے فروغ اور چلڈرن ہسپتال ملتان میں پیڈیاٹرک اسپیشلٹیز کے لیے گرانٹ لینے کی اجازت اور اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے تعاون سے شمالی پنجاب میں زمین کی ڈیگریڈیشن کے خلاف پائیدار چراگاہ و لائیو اسٹاک مینجمنٹ منصوبے کی منظوری دی گئی۔ گورنمنٹ آف چنگدو (چین) کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اور پنجاب میں آئی سی ٹی ہب منصوبے کے فروغ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب میں ملٹی فیول بائیو ریفائنری کے لیے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری، پنجاب پروبیشن اور پیرول سروس کے ملازمین کے لئے خصوصی تنخواہ الانس کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پولیس رولز 1934 میں ایف آئی آر، روزنامچہ اور کیس ڈائری کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق ترامیم، وی وی آئی پی/وی آئی پی ڈیوٹی کے لئے جیمر گاڑیوں کی ریپلیسمنٹ اور چھوٹے چوپایوں کی نسل کی بہتری کے لئے مینڈھوں اور بکروں کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔
نگران رمضان پیکیج 2025 کے تحت نادار خاندانوں میں فنڈز کی تقسیم کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔ کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ سکیم کے تحت جوائنٹ وینچر مینجمنٹ ایگریمنٹ، بینک آف پنجاب کے صدر کی دوبارہ تقرری، اینٹی کرپشن عدالتوں کے لئے سینئر/سپیشل جج نامزدگی، پنجاب سروس ٹریبونل لاہور میں ممبر کی تقرری کے لئے نامزدگی اور انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب، ملتان کے ریکٹر کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب چیریٹیز ایکٹ 2018 کے تحت کمیشن کے قیام اور پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی (PRSA) ایکٹ 2023 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ پنجاب لائیو اسٹاک بریڈنگ ایکٹ 2014 کے تحت تکنیکی کمیٹی میں ماہر تعلیم اور ویٹرنری ماہرکی متبادل اور پنجاب لیبر اپیلیٹ ٹربیونل نمبر II، ملتان میں رکن کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RUDA) سے پروٹیکٹد فارسٹ کی اراضی کی واپسی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب لیگل ایڈ ایکٹ 2018 میں ترمیم، پنجاب ریونیو اتھارٹی سروس رولز 2017 میں اپیلیٹ ٹربیونل میں اضافے اور صوبائی سرکاری اداروں کے لئے سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن/لائسنسنگ کے لیے پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) کی رجسٹریشن سے مشروط کرنے کی منظوری دی گئی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ایشیا پیسیفک سینٹر آف ایجوکیشن فار انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ (APCEIU) کے درمیان ایم او یو، پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ (PCTB) ایکٹ 2015 کے تحت بورڈ کے 87ویں اجلاس کے فیصلے کے خلاف اپیل کی منظوری دی گئی۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب کے آئین میں مجوزہ ترامیم، ایکسپلوسیو سبسٹینسز ایکٹ 1908 کی دفعہ 7 کے تحت قانونی کارروائی کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و امن و امان (SCCLO) کے 14 مارچ 2024 کو جاری کردہ ٹی او آرز میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پرائیویٹ اداروں کو مالی امداد کی پالیسی کا اثر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
پنجاب کے مینجمنٹ پے سکیلز (MPS) 2023، ایوارڈ آف کمپنسیشن رولز 1989 میں ترمیم اور پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ (PHCIP) کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ای سٹیمپنگ سسٹم کے حوالے سے بورڈ آف ریونیو، بینک آف پنجاب اور پی آئی ٹی بی کے مابین سروس لیول ایگریمنٹ، ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ آف کمشنر کی تشکیل نو اور سیکرٹری اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کو اتھارٹی میں ایکس آفیشیو ممبر نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔ کمیونٹی ایمپاورمنٹ اور مریم نواز ہیلتھ کلینک کے ذریعے صحت کی سہولیات تک رسائیکے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) 2024-25 میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے گارمنٹ سٹی، قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ، سپیشل اکنامک زون فیصل آباد اور سپیشل اکنامک زون بھلوال میں پلاٹس کی لیز اور عمارتوں کے کرایے کے تعین کی منظوری دے دی۔کمیونٹی ایمپاورمنٹ اور مریم نواز ہیلتھ کلینک کے ذریعے صحت کی سہولیات تک رسائیکے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) 2024-25 میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
گرین پاکستان انیشی ایٹو (GPI) چولستان میں واٹر کورسز کی لائننگکے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن، راولپنڈیکو سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) 2024-25، بہاولپور کے جنرل بس سٹینڈ کی بحالی و از سر نو تعمیر کے منصوبے کو (ADP) 2024-25،ضلع منڈی بہاالدین میں یونین کونسل کمپلیکس، چلیانوالہ کے منصوبے کو ADP 2024-25 اور ضلع گجرات میں ایک نئے ترقیاتی منصوبے کو ADP2024-25 میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں GS No.2423 سکیم کے نام اور تخمینہ لاگت کی منظوری دی گئی۔ چولستان کینال اینڈ سسٹم کا نام تبدیل کر کیمحفوظ شہید کینال اینڈ سسٹمرکھنے کی منظوری دی گئی۔ مری اور کہوٹہ کے پہاڑی علاقوں میں آفات سے نمٹنے کے منصوبے کے تحت ای-بائیکس کی جگہ پٹرول سے چلنے والی بائیکس کی خریداری پر عائد پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے احمدپور شرقیہ، ضلع بہاولپور میں سڑکوں کی توسیع و بحالی اور فلائی اوور کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔
ایم پی اے رانا منور غوث خان (PP-78، سارجودہ) کے پیش کردہ ترقیاتی منصوبے، ایم پی اے رانا عارف اقبال ہرنہ (PP-44، سیالکوٹ) کے پیش کردہ ترقیاتی منصوبے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ضلع گجرات میں عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دی گئی۔ گورنمنٹ اے-ون ماڈل انگلش میڈیم ہائی سکول، بھیرا ضلع سرگودھاکی از سر نو تعمیر کے منصوبے کو ADP 2024-25 میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس کے لئے ایئر اسٹرپ کی تعمیر کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن (OPC) کے افسران کے لئے سرکاری گاڑیوں کی خریداری کے لئے ضمنی گرانٹ اور گورنمنٹ افسران کی رہائش گاہوں (GORs) اور سرکاری کالونیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر سیکیورٹی نظام کی تنصیب کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے چوبرجی گارڈن سٹیٹ اور پونچھ ہاس کالونی کے سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔
سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) 2024-25 کے وسط مدتی جائزے اور عملدرآمد کی حیثیت کی منظوری دی گئی۔ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے حاصل کردہ زمین کے معاوضے میں اضافے کے لئے درکار فنڈز اورنالہ لئی کی شاخوں کی ڈریجنگ / ڈی-سلٹنگ کی منظوری دی گئی۔ کٹر بند (جنوبی)، لاہور میں گندے پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے کے لئے ڈینمارک کے ادارے DSIF سے مالی معاونت/قرض حاصل کرنے کی اجازت کی منظوری دی گئی۔ ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دی گئی۔ سمارٹ سیف سٹیز پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کے تحت پولیس سپرنٹنڈنٹس کے لئے 16 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں عارضی ماڈل ہتھ ریڑھی بازاروں کے قیام کے لیے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 680 ملین روپے کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ جناح اسپتال لاہور کی بہتری و تنظیم نو کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
گورنمنٹ ہائی سکول بان شہید کی ہائر سیکنڈری سطح تک اپ گریڈیشن اورضلع جہلم کے گاں مالدیوگورنمنٹ ماڈل پرائمری اسکول میں بوسیدہ کلاس رومز (24×16) کی تعمیر نو کے لیے 100.572 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ مالی سال 2024-25 کیلئے اسکلز ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ میں سپروائزری کمانڈ کے لئے فنڈز مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب میں شریمپ ویلیو چین ڈویلپمنٹ کے لیے سبسڈی اور سافٹ لون کی سہولت کی فراہمی (2024-25 تا 2027-28) کے تحت نان ڈویلپمنٹ بجٹ کی منظوری دے دی۔ لاہور میں 12 تا 14 اپریل 2025 کو ہونے والیکونسل آف پرمیننٹ ریپریزنٹیٹوز (CPR)کے اجلاس اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے ای سی او ایمبیسڈرز/مستقل نمائندوں اور سیکرٹری جنرل ای سی او کے امور مہمانداری کی منظوری دی گئی۔ مالی سال 2024-25 کے دوران ضمنی گرانٹ کے ذریعے چنیوٹ-رجوڑا آئرن اوور پراجیکٹ کی فزیبلٹی اسٹڈی کی تکمیل کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔
بادشاہی مسجد اور مسجد وزیر خان کے کرایہ دار یونٹس کے لئے 2,18,96,000/- روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کی ٹرانسپورٹ سہولت کی بہتری کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کے سیکنڈری ہیلتھ فسیلیٹیز میں آٹ سورسڈ سروسز کے لیے مالی سال 2024-25 کے دوران 3,793 ملین روپے کی اضافی فنڈنگ کی منظوری دی گئی۔ مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز پروگرامکے تحت آٹ سورسڈ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کے لیے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں 110۔ حکومت پنجاب کے MI-171E ہیلی کاپٹر (AP-BNS) کی پہلی اوورہالنگ کی منظوری دی گئی۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کیگزیٹڈ ملازمین کے فلاحی اینڈوومنٹ فنڈکے تحت لون سہولت حاصل کرنے والے افسران کی تنخواہ سے قرض کی اقساط کی منظوری دی گئی۔ پنجاب بھر میں اضافی/موجودہ سول ڈیفنس پیڈ والنٹیئرز کو دیے جانے والے وظیفے/مراعات کی ادائیگی کے لئے 307 ملین روپے کے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ 200 بستروں پر مشتمل سنٹر آف ایکسیلینس برائے گائناکالوجی اینڈ آبسٹیٹرکس، راولپنڈیمنصوبے کی منتقلی کی منظوری دی گئی۔
پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی (PHOTA) کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ پنجاب دانش اسکولز اینڈ سینٹرز آف ایکسیلینس اتھارٹی (PDS & CE Authority)کے ممبر اور وائس چیئرپرسن کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے نئے سیلری پیکج کی منظوری دی گئی۔ پنجاب لیبر کورٹ نمبر VI راولپنڈی اور نمبر XI ڈی جی خان کے پریذائیڈنگ افسر کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے مرحوم افسران ارشاد بادشاہ اور خضر حیات کے لواحقین کو تنخواہ کی ادائیگی کے لئے او ایس ڈی (BS-17) کی نئی آسامیوں کی منظوری دے دی۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے مرحوم افسر محمد حنیف کے خاندان کے لیے تنخواہ کی ادائیگی کے لیے او ایس ڈی کی ایک نئی آسامی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 13(4) کے تحت ایڈمنسٹریٹو جج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ طبی اخراجات کی مد میں ایک لاکھ 62 ہزار روپے کی ادائیگی، محمد کنزل عباس اور کنزہ عباس دختر غلام عباس کے لئے دس، دس لاکھ روپے فی کس گرانٹ ان ایڈ اور خالدہ شاہین، ایس ایس ٹی، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول، سما تحصیل حضرو، ضلع اٹک کے طبی اخراجات کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔