بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کی محفوظ کمیونیکیشن کیلئے بیپ ایپ کو استعمال کرنے کی تیاری مکمل

datetime 27  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) نے سرکاری ملازمین کی محفوظ کمیونیکیشن کے لیے بیپ ایپ کو استعمال کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیپ ایپ سرکاری ملازمین واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر استعمال کرسکیں گے، سائبر سیکورٹی اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے ایپ میں خامیوں کی کلیئرنس کی جارہی ہے۔بیپ ایپ کا ڈیٹا سینیٹر نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) میں بنایا گیا ہے۔

وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بیپ ایپ کی ٹیسٹنگ مکمل کرلی ہے، بیپ ایپ کی مختلف مراحل میں کلئیرنس جاری ہے، سائبر سیکیورٹی اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے ایپ میں خامیوں کی کلیئرنس مکمل ہونے کے بعد وفاقی ملازمین بیپ ایپ استعمال کرسکیں گے۔ایپ کی ٹیکنالوجی، انکریپشن پروٹوکولز، ہوسٹنگ کی صلاحیت کی کلیئرنس جاری ہے، ٹیسٹنگ کے دوران ایپ کے فیچرز میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں، ایپ کی صلاحیت کے حوالے سے پانچ ملین کپیسٹی کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔بیپ ایپلیکیشن کی ہوسٹنگ این ٹی سی سرورز پر کی گئی ہے، بیپ ایپ لوکل ہوگی اور تمام ڈیٹا پاکستان میں ہوگا، کمیونیکیشن کے لیے واٹس ایپ طرز میسجنگ پروٹول کو استعمال کیا گیا، بیپ ایپ محض سرکاری ملازمین استعمال کرسکیں گے۔



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…