جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

ایک سال کی کشیدگی کے بعد پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو

datetime 26  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک سال سے جاری کشیدہ تعلقات میں بہتری کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دونوں ممالک نے ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے، جبکہ افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے معاملے پر نرم مؤقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق، پاک-افغان مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی (JCC) کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ اجلاس 15 اپریل سے پہلے کابل میں متوقع ہے، جس میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق، سول اور عسکری حکام کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

مزید برآں، دونوں ممالک نے باہمی تجارت اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے حکمت عملی طے کر لی ہے۔ پاکستان اور افغانستان نے ترجیحی تجارتی معاہدے پر بھی اتفاق کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاک-افغان وزرائے تجارت کی ملاقات عید سے پہلے متوقع ہے، جبکہ عید کے بعد افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے دہشت گرد عناصر کی پناہ گاہوں کا معاملہ افغان حکام کے سامنے رکھا، جس پر طالبان نے پہلی بار نرمی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…