راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کی والدہ کی نمازہ جنازہ ریس کورس گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔آرمی چیف نے اپنی والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی۔ آرمی چیف کی والدہ کی نمازہ جنازہ میں صدر مملکت آصف زردری، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن)نواز شریف نے شرکت کی۔
نمازہ جنازہ میں وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر رانا ثناء اللہ، وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق شریک ہوئے۔آرمی چیف کی والدہ کی نماز جنازہ میں مسلح افواج کے سربراہان، عسکری حکام، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی شرکت کی۔ نماز جنازہ میں جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی اور جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے۔تمام شخصیات نے آرمی چیف سے مل کر ان کی والدہ کی وفات پر افسوس بھی کیااور ان کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔