منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ای سی سی اجلاس، وزارت دفاع کیلئے 430ملین روپے کی گرانٹ منظور

datetime 21  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ای سی سی اجلاس میں وزارت دفاع کیلئے 430ملین روپے کی گرانٹ سمیت دیگر اہم گرانٹس کی منظوری دے دی گئی۔جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کے ساتھ ساتھ ایس ای سی پی کے چیئرمین، وفاقی سکریٹریز اور متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ای سی سی نے وزارت طلاعات و نشریات کی سمری کا جائزہ لیا اور اس کی منظوری دی۔ ای سی سی نے وزارت اطلاعات و نشریات کے مختص 5.6ارب روپے کے بجٹ سے 2ارب روپے کے استعمال کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ (ٹی ایس جی) کے استعمال کی منظوری دی۔ یہ رقم میڈیا ہائوسز کو اشتہار کے واجبات کی ادائیگیوں کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے استعمال کی جائے گی۔

کمیٹی نے وزارت دفاع کی جانب سے بھیجی گئی ٹی ایس جی کے لئے ایک تجویز کی بھی منظوری دی ہے جس کے تحت 430ملین روپے موجودہ مالی سال کے دوران صوبہ پنجاب میں ایس اے پی سکیموں پر عمل درآمد کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔کمیٹی نے جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سنٹر (جے ایم سی اینڈ آر سی)کمپنی کے انور کے لئے حکومت کے پیڈ اپ کیپٹل کی حیثیت سے 250ملین روپے کی ادائیگی کی بھی منظوری دی۔ اس سے اسلام آباد میں جدید ترین معیار کے حامل ایک ہزار بستروں پر مشتمل تعلیمی میڈیکل سینٹر کے قیام کی میں مدد ملے گی تاہم ای سی سی نے جے ایم سی اینڈ آر سی کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ نئی گرانٹ سے قبل وہ منظور شدہ رقم 250 ملین روپے کے تحت آنے والے اخراجات کی مکمل تفصیل بھی فراہم کرے۔ مزید برآں ای سی سی نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایگزم بینک کی طویل مدتی فنانسنگ سہولت (ایل ٹی ایف ایف)کیلئے فنانس ڈویژن کی سمری پر تبادلہ خیال کیا۔

ای سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ 330ارب روپے کے ایس بی پی کے ایل ٹی ایف ایف پورٹ فولیو کو ایگزم بینک میں مرحلہ وار شامل کیا جائے گا، مالی سال 2025ء کیلئے نئے پورٹ فولیو کیلئے ایل ٹی ایف ایف کے سبسڈی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کے ذریعے 1.001ارب کی رقم مختص ہو گی۔ اجلاس کے آخر میں ای سی سی نے فنانس ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی تکنیکی اضافی گرانٹ 24.556 ملین روپے کی سمری کی بھی منظوری دی ہے۔(سپریم کورٹ آف پاکستان کی 19 مارچ 2025کی ہدایات کے تحت 280.1روپے فی ڈالر کی شرح تبادلہ کے حساب سے 87ہزار 671.21 ڈالر کے مساوی ہے)جو جے اے سی ڈی ٹیکسٹائل پرائیوٹ لمیٹڈ، سڈنی آسٹریلیا کی مسز لیا بمبا کو ادا کی جائے گی۔وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے 2 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی۔اجلاس میں میڈیا ہائوسز کے واجب الادا اشتہارات کی ادائیگی کیلئے فنڈز جاری کرنے کے علاوہ وزارت دفاع کیلئے 430 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اس کے ساتھ ہی پنجاب میں ایس اے پی اسکیموں کے لیے فنڈز مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے لیے 250 ملین روپے کی منظوری، 1,000بستروں پر مشتمل جدید طبی مرکز کے قیام کیلئے حکومتی سرمایہ کاری اور سپریم کورٹ کے احکامات پر آسٹریلوی کمپنی کو 24.556 ملین روپے کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیٹ بینک کے لانگ ٹرم فنانسنگ فیسلٹی کے مرحلہ وار خاتمے کا فیصلہ بھی کیا۔ اس کے ساتھ ہی اجلاس میں ایگزیم بینک کو 330 ارب روپے کا ایل ٹی ایف ایف پورٹ فولیو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…