جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کیلئے سعودی عرب سے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 20  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سعودی عرب نے پاکستان کو رواں سال ایک ارب 20کروڑ ڈالر کا تیل دینے کا اعلان کردیا، فروری 2026تک ہر ماہ 10کروڑ ڈالر کا تیل دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب میں اہم اعلان متوقع ہے، سعودی عرب اس سال پاکستان کو ایک ارب 20کروڑ ڈالر کا تیل دے گا، سہولت رواں ماہ سے حاصل ہوگی، ہر ماہ 10کروڑ ڈالر کی سہولت فروری 2026تک حاصل رہے گی۔وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں تجارتی و عسکری تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مضبوط دو طرفہ تعلقات اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔قبل ازیں ریاض کے شاہی محل میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھے۔ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا اور اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے سعودی عرب کے عزم کو سراہا، جو پاکستان کی اقتصادی ترقی اور استحکام میں معاون ثابت ہوں گے۔دونوں اطراف نے علاقائی سلامتی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال کے ساتھ ساتھ خطے کے سیاسی منظر نامے پر بھی بات چیت کی۔

انہوں نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنے مشترکہ وژن کو فروغ دینے کیلئے ہر سطح پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔سعودی ولی عہد نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں خدمات کا اعتراف کیا اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات بڑھانے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے عوام کے درمیان روابط، ثقافتی تبادلے اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم اور ولی عہد نے باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور ترقی و خوشحالی کے مشترکہ وژن کی رہنمائی میں پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے تو گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی نے استقبال کیا۔ بعد ازاں مکہ پہنچنے پر نائب گورنر سعود بن مشال نے ان کا استقبال کیا جبکہ وزیراعظم عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔

بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہاہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد سے ہونے والی ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ کیلئے تعمیری گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ مشرق وسطی، یوکرین میں امن کیلئے سعودی عرب کا کردار قابل تعریف ہے، دو طرفہ تعلقات باہمی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں، سرمایہ کاری، توانائی، دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی، سعودی عرب کے مسلسل تعاون پرسعودی ولی عہدکے مشکور ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…