جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

30 سے زائد ممالک میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی

datetime 14  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مصری ادارے نے 30 سے زائد ممالک میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کی وزارت اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق سے وابستہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے کہا ہے کہ ماہ شوال کا چاند 29 مارچ بروز ہفتہ کو29 رمضان 1446 ہجری کی مناسبت سے قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے فوری بعد پیدا ہوجائے گا۔

ادارے کے مطابق اس دن قاہرہ میں یہ چاند غروب آفتاب کے بعد 11 منٹ تک رہے گا، انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کی کہ عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کے لئے اس دن غروب آفتاب کے بعد نیا چاند 3 سے 19 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔انسٹی ٹیوٹ نے عرب اور غیر عرب شہروں کے نام بھی دئیے ہیں جن میں شوال کا چاند 29 مارچ کو دیکھا جائے گا۔ ان شہروں میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، بغداد، کویت سٹی، نواکشوط، مراکش، فاس، لاغوس، الجزائر، تونس، طرابلس، لیبیا، خرطوم، مقدشیو، انقر، عمان، دمشق، جیزان، قدس شریف، عدن، کیپ ٹان، منامہ، تہران، دوحہ، ابوظہبی، دبئی، مسقط، کوالا لمپور، جکارتہ، برازیلیا، لیما، واشنگٹن، اوٹاوا، لندن، ماسکو اور پاکستان کا شہر کراچی بھی شامل ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…