اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

جعفر ایکسپریس حملہ، 21 مسافروں اور 4 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق

datetime 13  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاہے کہ آپریشن ختم ہو چکا، موقع پر موجود تمام 33دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے، کارروائی کے دوران یرغمال مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا،آپریشن سے پہلے حیوانی دہشت گرد 21معصوم جانیں لے چکے تھے ، 4ایف سی کے جوان بھی شہید ہوئے۔بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ 11مارچ کو دہشت گردوں نے بولان میں ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس میں موجود مسافروں کو یرغمال بنایا، دہشت گرد دوران آپریشن افغانستان میں رابطے میں تھے، دہشت گرد مسافروں کو شیلڈ کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ بازیابی کا آپریشن فوری طور پر شروع کیا گیا، بازیابی کے آپریشن میں پاک فوج، ایئر فورس، ایف سی اور ایس ایس جی کے جوانوں نے حصہ لیا، دہشت گردوں نے تین ٹولیوں میں مسافروں کو بٹھایا ہوا تھا، مرحلہ وار یرغمالیوں کو بازیاب کرایا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے، دہشت گردوں کی کل تعداد 33تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے روز بھی خواتین، بچوں کو بازیاب کرایا گیا، کلیئرنس آپریشن میں کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا، آپریشن میں بڑی احتیاط برتی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ فائنل آپریشن سے پہلے حیوانی دہشت گرد 21معصوم جانیں لے چکے تھے جبکہ 4ایف سی کے جوان شہید ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقہ دشوار گزار ہے اور آبادی سے دور ہے، بیرونی آقاؤں کی ایما اور سہولت کاری کے ذریعے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشت گردوں نے یرغمالیوں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا، دہشت گردوں کا دین اسلام اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہم نے بغیر نقصان کے یرغمالیوں کو فائنل آپریشن میں بازیاب کرایا، فائنل کلیئرنس آپریشن میں کسی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بڑی احتیاط اور پروفیشنل طریقے سے آپریشن کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جو لوگ ایسا کرتے ہیں کلیئرکر دوں ”دے ول بھی ہنٹڈ ڈان”جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد ”چینجز دی رول آف دی گیم”ان دہشت گردوں کا دین اسلام اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…