جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والی 30لاکھ ڈالرگرانٹ کے غلط استعمال کا انکشاف

datetime 12  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والی 30لاکھ ڈالرگرانٹ کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔منگل کو پی اے سی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبرکی زیرصدارت منعقد ہوا جس میںپی اے سی میں این ڈی ایم اے آڈٹ رپورٹ 2023-24ء کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام کے مطابق این ڈی ایم اے نے مالی گرانٹ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین پر خرچ کردی،ایڈی بی کی فراہم کردہ فنڈزسے خیمے،کمبل خرید کر ترکیہ اور شام بھجوا دیئے،اے ڈی بی نے یہ فنڈز پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے دیئے تھے،پی اے سی ارکان نے این ڈی ایم اے کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیئے۔

رکن کمیٹی ثنا اللہ مستی خیل اور عمرایوب نے کہا ہم حاتم طائی اور دنیا کے مامے بنے ہوئے ہیں، ساری خیرات ہم نے ہی بانٹنی ہے،انہوں نے کہااے ڈی بی بورڈ میں بیٹھے افراد اسے سیدھا خرد برد کے کھاتے میں ڈالتے ہیں، دیگر ملکوں کے لوگ پھر پاکستان پر ٹوٹ پڑتے ہیں،اقتصادی امور کا وزیر رہ چکا ہوں پاکستان بیرونی گرانٹس پر سروس چارجز ادا کرتا ہے،اقتصادی امور ڈویژن کو بلا کرمعاہدے کی خلاف ورزی کیذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔آڈٹ حکام نے کہا اے ڈی بی حکام نے پاکستان کو خط لکھ کر اس حوالے سے وضاحت مانگی ہے،پی اے سی نے معاملے پر ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…