جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

جعفر ایکسپریس پر شدید فائرنگ’ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

datetime 11  مارچ‬‮  2025 |

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع کچھی میں پنیر کے مقام پر سرنگ میں ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے میں ٹرین کے ڈرائیور سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ، ٹرین کو یرغمال بنانے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز طلب کرکے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق منگل کوسبی سے 33کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع کچھی کے علاقے پنیر میں گڈالر اور پیرو کنری کے درمیان سرنگ نمبر 8کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو سرنگ نمبر 8پر روک لیا گیا ،واقعہ کے بعد ٹرین پر فائرنگ اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ٹرین کے ڈرائیور امجد سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ 9بوگیوں پر مشتمل جعفر ایکسپر یس ٹرین منگل کی صبح 9بجے کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوئی تھی جس میں کم و بیش 400سے زائد مسافر سوار ہیں ۔

حکام کے مطابق رابطہ نہ ہونے کے باعث ریلوے حکام کے پاس ٹرین کی صورتحال سے متعلق کوئی بھی تفصیلات نہیں ۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گڈالر اور پیرو کنری کے درمیان شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں، واقعے کی نوعیت اور ممکنہ دہشت گردی کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک رسائی میں مشکلات پیش آررہی ہیں، سیکورٹی فورسز مذکورہ علاقے کی جانب بھیج گئی ہیں ، انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب بھیج د ی گئی ہیں ۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی۔ ترجمنن کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تمام ادارے متحرک ہیں، عوام پرامن رہیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…