پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

حنیف عباسی، مصطفی کمال ، طارق فضل کو وزارتیں تفویض، پرویز خٹک کو بھی اہم عہدہ مل گیا

datetime 7  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی کابینہ کے نئے اراکین کو وزارتوں کے قلمدان سونپ دئیے گئے۔کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور، علی پرویز کو وزارت پیٹرولیم جبکہ حنیف عباسی کو وزیر ریلوے مقرر کر دیا گیا ہے۔خالد مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی، معین وٹو کو آبی وسائل، محمد جنید انور کو میری ٹائم افیئرز، رضا حیات کو وزارت دفاعی پیداوار اور شزہ فاطمہ خواجہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سردار محمد یوسف کو وزارت مذہبی امور اور بین المسالک ہم آہنگی کی وزارت دی گئی ہے جبکہ رانا مبشر اقبال کو پبلک افیئرز یونٹ اور مصطفی کمال کو نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی وزارت دی گئی ہے۔ اورنگزیب خان کچھی کو قومی ثقافتی ورثے کی وزارت تفویض کی گئی ہے۔مختار احمد ملک کو وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، طلال چودھری وزیر مملکت برائے داخلہ ونارکوٹکس کنٹرول، وجیہہ قمر کو وزیر مملکت برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس کے علاوہ ملک رشیداحمد خان وزیر مملکت برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، عبدالرحمن کانجو وزیر مملکت برائے پاور اور پبلک افیئرز یونٹ جبکہ عقیل ملک کو وزیر مملکت برائے قانون و انصاف مقرر کیا گیا ہے۔

بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے ریلوے، کیسو مل کھئیل داس کو وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المسالک ہم آہنگی مقرر جبکہ محمد عون ثقلین کو وزیرمملکت برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سید توقیر حسین شاہ کو مشیر برائے وزیراعظم آفس جبکہ محمد علی کو مشیر برائے نجکاری اور پرویز خٹک کو مشیر برائے امور داخلہ مقرر کر دیاگیا ہے۔ہارون اختر کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن تعینات کیا گیا ہے جبکہ حذیفہ رحمان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی ورثہ اینڈ کلچر، مبارک زیب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور اور طلحہ برکی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ہوں گے۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…