لاہور( این این آئی)بانی پی ٹی آئی کے ساتھی ،سابق مشیر برائے بحری امور محمود مولوی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے کاوشیں شروع کر دی ہیں۔ سینئر سیاستدان محمود مولوی کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ نئی جماعت کے قیام پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔
نئی سیاسی جماعت کو بنانے کے لئے محمود مولی اپنے ساتھیوں اور پی ٹی آئی کے لوگوں سے کافی عرصہ سے مشورے کر رہے ہیں۔ محمود مولوی کی اہم سیاسی رہنمائوں سے مشاورت اب بھی جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محمود مولوی چند دنوں میں نئی سیاسی جماعت کے باضابطہ اعلان کی تیاری میں مصروف ہیں،محمود مولوی کی قیادت میں نئی جماعت میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شمولیت متوقع ہے۔