جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں پر گھیرا تنگ،پی ٹی آئی کے10ارکان طلب، بڑے نام بھی شامل

datetime 6  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چند اہم رہنماؤں سمیت 10افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے 10افراد کو طلب کرلیا ہے۔

جے آئی ٹی آئی جی پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے، جے آئی ٹی ان افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف زہرافشانی کی اور بے بنیاد الزامات عائد کیے۔تفتیش کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی کے پاس اس حوالے سے کافی مواد موجود ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تمام مطلوب افراد اس معاملے میں ملوث ہیں، ان تمام افراد کو بذریعہ نوٹس 7مارچ 2025دوپہر 12بجے جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ نوٹسز میں ان تمام افراد پر واضح کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔جے آئی ٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنما ذلفی بخاری سمیت سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی، موسی ورک اورعلی حسنین ملک کو طلبی کے نوٹسز جاری کردییے گئے ہیں۔یاد رہے کہ جے آئی ٹی کو بذریعہ نوٹیفیکیشن F.No.8/9/2024-FIA/، الیکٹرونک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دیا گیا تھا، جس کا مقصد قانون کے مطابق مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…