ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ میں تو سیع،13 وفاقی وزرااور11وزرائےمملکت نےحلف اٹھالیا

datetime 27  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) صدر آصف زرداری نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونیوالے 13 وزرائ، 11 وزرائے مملکت سمیت 3 مشیروں سے حلف لے لیا ۔ جمعرات کو ایوان صدر میں حلف برداری تقریب کا انعقاد ہوا جس میں صدر مملکت آصف زرداری نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزرا نے حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف و دیگر وفاقی وزرا ء نے شرکت کی۔

وفاقی کابینہ میں مزید 13وزراء اور 11وزرائے مملکت کی شمولیت ہوئی ہے جس کے بعد وفاقی کابینہ کی مجموعی تعداد 31ہوگئی ہے۔حلف اٹھانے والے وفاقی وزراء میں حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، معین وٹو، مصطفی کمال، سردار یوسف، علی پرویز، شزہ فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی، پیر عمران شاہ، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج شامل ہیں جبکہ وزرائے مملکت میں بیرسٹر عقیل ملک، ملک رشید، ارمغان سبحانی، طلال چوہدری، کھیئل داس، رحمان کانجو، بلال کیانی، مختار بھرت، شذرہ منصب، انور چوہدری، وجیہہ قمر شامل ہیں۔اس کے علاوہ توقیر شاہ اور محمد علی سمیت وزیر اعظم کے 3مشیروں نے بھی عہدے کا حلف اٹھالیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…